HomeSTORIESجب جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے چرچے ہوئے

 جب جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے چرچے ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سابق چیئرمین احتساب بیورو (نیب) سیف الرحمان خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف 14 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام
 
جنید صفدر اور عائشہ سیف خان نے رواں سال اگست میں لندن میں شادی کی تھی اور تین روز قبل ان کی شادی کی تقریب اسلام آباد میں شروع ہوئی تھی۔
 مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام

جنید صفدر کے اہل خانہ 14 دسمبر کو بارات لے کر عائشہ سیف خان کے گھر پہنچے تھے اور گزشتہ رات ان کا استقبال کیا گیا تھا۔

مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام

جنید صفدر کی بارات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مریم نواز کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔

سب سے زیادہ مریم نواز کے چرچے رہے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام

بارات کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں مریم نواز کو سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام

شادی کے موقع پر جنید صفدر نے روایتی سفید لباس زیب تن کیا جبکہ دلہن نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا۔

بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام

مریم نواز کی خوشی ان کے بیٹے کی شادی پر نظر آئی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کی تعریف بھی کی گئی۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام

شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں نے بھی دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کی، اس کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام

استقبالیہ سے قبل مایوں کی تقریب کے دوران راحت فتح علی خان نے پرفارمنس کی تھی جب کہ جنید صفدر نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام
 
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے ڈیزائنر نومی انصاری کا دوپٹہ پہنا—فوٹو:nomiansari انسٹاگرام

شادی کے استقبالیہ کے بعد جنید صفدر دلہن کے ہمراہ لاہور منتقل ہوں گے جہاں ان کی شادی کی تقریب ممکنہ طور پر 17 دسمبر کو ہوگی۔

شادی میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی—فوٹو:انسٹاگرام

جنید صفدر کی شادی چند سال بعد میاں خاندان میں ایک بہت بڑا خوشگوار واقعہ ہے، اس سے قبل مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء صفدر نے 2015 میں شادی کی تھی۔

شادی میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی—فوٹو:irfanahsonانسٹاگرام

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular