HomePoetryکل پڑوسی کا خواب ٹوٹا تھا۔۔۔


کل پڑوسی کا خواب ٹوٹا تھا۔۔۔

تجھ سے کہہ دوں،اگر اجازت ہے؟
زندگی بس، تری امانت ہے

رو بھی سکتا نہیں ہوں کھل کر میں
مرد ہونا بھی کیا مصیبت ہے

تو میسر ہے جس کی بانہوں کو
اس کو کس چیز کی ضرورت ہے؟

کل پڑوسی کا خواب ٹوٹا تھا
میری آنکھوں کی نیند غارت ہے

تم نہیں تھے تو کچھ نہیں تھا مجھے
تم نہیں ہو تو اب اذیت ہے

جس پہ کہنی ہے مجھ کو پہلی غزل
وہ مری دوسری محبت ہے

 پہلے غربت کا سامنا تھا منیر
اب مرے سامنے محبت ہے

کلام :منیر انجم

RELATED ARTICLES
- Advertisment -