HomeNewsلائیو نشریات میں خبریں پڑھتے ہوئے اینکر نے مکھی نگل لی، ویڈیو...

 لائیو نشریات میں خبریں پڑھتے ہوئے اینکر نے مکھی نگل لی، ویڈیو وائرل

ٹورنٹو: کینیڈا کے ایک نیوز چینل کے میزبان نے لائیو نشریات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی خبریں پڑھتے ہوئے غلطی سے مکھی نگل لی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ’گلوبل نیوز‘ چینل کی اناؤنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ان کے منہ میں مکھی چلی گئی۔



فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور لمحہ بھر کے توقف کے بعد دوبارہ خبر پڑھنے لگی۔ نیوز اینکر نے خود مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ مکھی کی پھڑپھڑاہٹ منہ میں محسوس ہوئی اور یوں زندہ مکھی حلق سے نیچے آگئی۔

 

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular